صاحبزادہ فضل کریم کی یاد میں 17مئی کو دارالعلوم جامعہ نعمانیہ میں تعزیتی جلسہ ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی بزمِ مشتاقانِ رسول کے زیر اہتمام سنی اتحاد کونسل کے سابق چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی یاد میں جمعہ17مئی کو بعد نمازِ مغرب دارالعلوم جامعہ نعمانیہ ٹیکسالی گیٹ لاہور میں تعزیتی جلسہ ہو گا جس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کریں گے۔ جلسہ سے مفتی منیب الرحمن، صاحبزادہ سیّد مظہرسعید کاظمی، ثروت اعجاز قادری، حاجی محمد حنیف طیب، صاحبزادہ اویس نورانی، ڈاکٹراشرف آصف جلالی، علامہ خادم حسین رضوی، مولانا عبدالستار سعیدی، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، علامہ عبدالتواب صدیقی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا محمد صدیق ہزاروی، مفتی محمد حسیب قادری، پیر محمد اطہرالقادری، علامہ نوازبشیرجلالی، مفتی محمد رمضان سیالوی اور دوسرے قائدین خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن