لندن (آن لائن) فٹنس میں بہتری کے بعد کیون پیٹرسن کی انگلینڈ ٹیم میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے۔ ٹیم کی پریشانیوں میں کمی ہوگئی۔ 12 جون کو سرے کی طرف سے سسیکس کیخلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔ پیٹرسن دورہ نیوزی لینڈ کے دوران فٹنس کے باعث آخری ٹیسٹ‘ آئی پی ایل‘ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی بھی نہ کھیل سکے تھے۔ خیال تھا کہ جون میں تربیت شروع کرپائیں گے۔ 12 جون کو سسیکس کیخلاف میچ کھیل لیا تو ایشز سے قبل تین فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کو ملیں گے۔ سرے ٹیم کا 21 جون کو چیمپئن شپ میں یارکشائر سے مقابلہ ہوگا۔