لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ویسٹ زون نے سابق صدر خواجہ ندیم کو آئندہ ہونے والے ریجن کے انتخابات میں مکمل سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز کرکٹرز ویلیفئر ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداروں کا اجلاس زیرصدارت منظور مانی ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ ندیم ایک باوقار، ایماندار انسان ہیں ان کی زیرصدارت لاہور کی کرکٹ میں جتنی ترقی کی ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ مفادپرست ایل سی سی اے کی باگ دوڑ سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں لیکن ویسٹ زون ان کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ منظورمانی کا کہنا تھا کہ ایل سی سی اے کے آئندہ الیکشن خواجہ ندیم کو ایک مرتبہ پھر اکثریت کے ساتھ کامیاب کرائیں گے تاکہ لاہور کی کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہو سکے۔