لاہور(آئی اےن پی) اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان اور یہاں کی ثقافت کے خلاف ہے‘ معاشرے کے ہر طبقہ کو بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہو گا‘ حکومت سے بھی مطالبہ ہے وہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکیں۔ چند مفاد پرست لوگ پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس لئے پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے سرگرم ہیں۔