انتخابی دھاندلیاں، آج پہیہ جام ہڑتال کرینگے: ایاز پلیجو

انتخابی دھاندلیاں، آج پہیہ جام ہڑتال کرینگے: ایاز پلیجو

May 13, 2013

حیدر آباد( این این آئی) قومی عوامی تحریک کے صدر اور صوبائی حلقہ پی ایس 47 قاسم آباد سے امیدوار ایاز لطیف پلیجو ایڈوکیٹ نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آج اس حلقے کے علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پورے سندھ خصوصا حیدرآباد میں ایک لسانی دہشت گرد تنظیم کی مدد سے حلقے میں جعلسازی دھاندلی اور تشدد کے 1977ءکے بھی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، پولنگ سٹیشنوں پر قبضے کرکے خواتین سمیت پولنگ ایجنٹوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر باہر نکال دیا گیا اور ٹھپے لگا کر بیلٹ بکس بھرے گئے ایسے انتخابات کو ہم مسترد کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ ہے کہ وہ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 5 سال مکمل کرنے کے بعد سازش کے ذریعے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر اپنی پسند کی جو نگراں حکومت قائم کی تھی اس کے خلاف ہم پہلے روز سے تحفظات کا اظہار کر رہے تھے کہ یہ انتخابی دھاندلی کا حصہ ہے لیکن ہماری بات سنی نہیں گئی، انتخابات میں زرداری مافیا نے پورے سندھ خصوصا حیدرآباد میں جعلسازی دھاندلی تشدد کے 1977ءکے بھی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں لسانی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مل کر پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کیا گیا اور بڑے پیمانے پر ٹھپے لگا کر بیلٹ بکس بھرے گئے اور اس میں نگراں حکومت نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
پلیجو

مزیدخبریں