اسلام آباد (آئی این پی) عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی کے بعد مسلم لےگ (ن) کے سربراہ نواز شریف تیسری بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ملکی پارلیمانی تاریخ میں نواز شریف کا تین بار وزیراعظم بننے کا یہ منفرد ریکارڈ ہوگا ۔ مسلم لےگ (ن) کے صدر نواز شریف 1990 میں پہلی بار وزیراعظم بنے تھے اور اس کے بعد 1997ءمیں وہ دو تہائی اکثریت حاصل کرکے دوسری بار وزیراعظم بنے تھے لیکن 12اکتوبر 1999ءکو پرویز مشرف نے ان کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا 2002 میں منتخب ہونے والی (ق) لیگ اور اتحادیوں کی حکومت نے آئینی ترمیم کے تحت تیسری بار وزیراعظم بننے پر پابندی عائد کردی تھی تاہم میثاق جمہوریت کے تحت ہونیوالی 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے یہ پابندی ختم کردی گئی تھی اور اب 11مئی کے انتخابات میں مسلم لےگ (ن) کی واضح کامیابی نے نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم بننے کی راہ ہموار کردی ہے۔
منفرد ریکارڈ