نئی پاکستانی حکومت کیساتھ مساوی پارٹنر کے طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں : امریکی صدر

نئی پاکستانی حکومت کیساتھ مساوی پارٹنر کے طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں : امریکی صدر

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) امریکی صدر باراک اوباما نے انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ بطور مساوی پارٹنر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ امریکی انتظامیہ پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون چاہتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ مفادات پر ملکر کام کرنے کی لمبی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ تاریخی پرامن اور شفاف سول، منتقلی اقتدار کا خیرمقدم کرنے میں تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ادھر برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں 60 فیصد ٹرن آﺅٹ تاریخی رہا۔ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ نئی حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان میں انتخابات کا انعقاد کامیاب رہا۔
اوباما

ای پیپر دی نیشن