جان کیری، آندرس فوگ راسموسن کی ترکی میں بم دھماکہ کی مذمت

جان کیری، آندرس فوگ راسموسن کی ترکی میں بم دھماکہ کی مذمت

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری، نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں ہونے والے بم دھماکہ کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی بزدلانہ ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وہ اپنے اتحادی ملک ترکی کے ساتھ ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس حملہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن