او آئی سی وزراءخارجہ کا اجلاس آج ہو گا

او آئی سی وزراءخارجہ کا اجلاس آج ہو گا

جدہ (اے پی پی) او آئی سی وزراءخارجہ کا اجلاس (آج) پیر کو ہو گا جس میں مالی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتوار کو سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزراءخارجہ کا اجلاس (آج) پیر کو جدہ میں منعقد ہو گا۔ او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل اکمل احسان اوگلو بھی شرکت کریں گے۔ جس میں مالی کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن