تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی: شاہ محمود قریشی

May 13, 2013

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، تمام نتائج کے آنے کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ اتوار کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے کرپشن کو مذاق بنا لیا تھا اور ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسا لیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں فرینڈلی اپوزیشن کی بجائے ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کو ترجیح دے گی۔

مزیدخبریں