اسلام آبا د( آئی این پی ) حالیہ عام انتخابات میں ایوان بالا کے دو ارکان نے حصہ لیا لیکن دونوں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر وقار نے ڈیرہ سے قومی اسمبلی کےلئے اور جے یو آئی (ف) کے حاجی غلام علی نے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے انتخاب لڑا لیکن وہ دونوں نشستوں سے ہار گئے۔ سینیٹر حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمن کے سمدھی ہیں اور وہ صوبائی اسمبلی کے رکن بننے کی صورت میں صوبے کی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں بھی شامل تھے۔ سنیٹر وقار ڈیرہ اسماعیل خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے مقابلے میں گزشتہ انتخابات میں بھی ہار گئے تھے۔