پشاور (ثناءنیوز) پشاورکی سیاست میں پہلی بار بلور خاندان کوئی بھی نشست نہیں جیت سکا ہے ۔قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پر بلور خاندان کو شکست کا سامنا کرناپڑا ہے ۔غضنفر بلور حلقہ پی کے ون سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار تھے جبکہ پی کے تین پر حاجی غلام بلور کے بھتیجے ہارون بلور قسمت آزمائی کر رہے تھے ۔اس نشست پر پانچ بار مسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور غلام بلور کے چھوٹے بھائی بشیر بلور شہید کامیابی حاصل کر چکے تھے تاہم اس بار حلقہ پی کے تین کی نشست پر بھی اے این پی کو شکست کا سامنا کرناپڑا جبکہ پشاورمیں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے ون جو ہمیشہ سے عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ سمجھا گیا اور اس حلقے پر غلام بلور نے پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین محترمہ بےنظیر بھٹو کو بھی شکست دی تھی اس بار عمران خان سے بہت بڑے مارجن سے شکست کھا گئے ۔