جعفر آباد (نامہ نگار) بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز نصیر آباد کے علاقے شہنشاہ میں اللہ ڈنہ اور لیموں خان نامی افراد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث موٹر سائیکل مکمل تباہ اور دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔