علی پور چٹھہ (نامہ نگار) پسند کی شادی کا شاخسانہ، نوجوان نے اپنی بیوی کا گلا کال ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے رہائشی عبدالغفور ملتانی 25 سالہ کرن بی بی سے پسند کی شادی کرکے علی پور چٹھہ کے نواحی گاﺅں رسولپور جنڈاں میں روپوش تھا اور پیر محمد کے پاس ملازمت کر رہا تھا۔ نامعلوم وجوہات کی بناءپر اس نے اپنی جوان بیوی کو چھری سے ذبح کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی۔