لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں راتیں ایک بار پھر ٹھنڈی ہوگئیں جبکہ دن کےاوقات میں کہیں دھوپ اور کہیں چھاؤں ہے،،،تاہم کراچی سمیت سندھ کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،،ادھربلوچستان میں بھی گرمی عروج پر ہے،،،تاہم بالائی علاقوں میں موسم قدرے خوشگوارہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں میں کشمیراورگلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دادو میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سنتالیس ڈگری سینٹی گریڈرہا جبکہ اسلام آباد، پشاور میں چونتیس، مظفر آباد میں تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہوراٹھتیس، کراچی پینتیس، کوئٹہ انتیس، گلگت چوبیس اورمری میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
May 13, 2013 | 14:29