ایبٹ آباد (اے این این) ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 50خواتین سمیت 60 سے زائد افرادکی حالت کی غیر ہوگئی جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نواحی علاقے ٹھنڈا چوا میں خرم نامی شخص کی شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 60سے زائد افراد کی طبیعت خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں اکثر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سات افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔