ایبٹ آباد: شادی کی تقریب میں زہریلاکھانا کھانے سے 60 افرادکی حالت غیر، ہسپتال منتقل

May 13, 2014

ایبٹ آباد (اے این این) ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 50خواتین سمیت 60 سے زائد افرادکی  حالت کی  غیر ہوگئی جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔   نواحی علاقے ٹھنڈا چوا میں خرم نامی شخص کی شادی کی تقریب میں  زہریلا کھانا کھانے سے  60سے زائد افراد کی  طبیعت خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں اکثر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی  ہے۔ سات افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں