جالندھر (آئی این پی) بھگت سنگھ کیخلاف بیان دینے پر گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مذکورہ مقدمہ جن جاگرتی منچ کے چیئرمین کشن لال شرماکی شکایت پر درج کیا گیا۔ کشن لال شرما کی تنظیم جن جاگرتی منچ کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ گذشتہ بیس سال سے بھگت سنگھ کے حوالے سے پروگرام منعقد کرتی آئی ہے۔