پاکستان کے روبوٹ فٹبالرز نے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

May 13, 2015

لندن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے روبوٹ فٹبالرز نے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں روباٹِکس اینڈ آرٹیفِشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے شعبے کے چھ طلبہ آج کل عالمی کپ جیتنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اْن کی تیار کی ہوئی روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبوکپ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا ہے جو جولائی میں چین میں منعقد ہو گا۔شعبے کے سربراہ ڈاکٹر یاسر ایاز کے مطابق اْن کے طلبہ کی روبوٹ ٹیم کو سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کھیلنی ہے جو دنیا میں روباٹِکس کا سب سے بڑا مقابلہ ہے اور ٹیم تیارہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جنوبی ایشیا سے کوئی ٹیم اِس نوعیت کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہے۔ اِس مقابلے کا ہدف ہے کہ دو ہزار پچاس تک فٹبال کی روبوٹ ٹیم کو انسانوں کی عالمی چمپیئن ٹیم کے خلاف کھلایا جائے۔سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کی خاصیت روبوٹ کھلاڑی کی خودمختاری ہے۔

مزیدخبریں