ماضی کی فتوحات فہرست سے خارج ‘پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کا سبب بنیں

May 13, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجہ تنزلی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تنزلی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ دو سال کی کارکردگی کی بنیاد پر یہ نئی رینکنگ اپ ڈیٹ کی جس کی وجہ سے پاکستان کی ماضی میں کئی فتوحات کو فہرست سے نکال دیا گیا۔ پاکستان کی 2013 اور اس کے بعد کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کو فہرست میں شامل کیا گیاجس کی وجہ پاکستان کو تین درجہ تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑی۔پاکستان نے 2012 میںعالمی نمبر ایک انگلینڈ کے خلاف 3-0 سے کلین سوئپ کیا تھا جبکہ سری لنکا کو بھی 1-0 سے شکست سے دوچار کیا تھا لیکن یہ دونوں نتائج فہرست سے ہذف کیے جا چکے ہیں۔ فہرست میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3-0 سے شکست اور زمبابوے کے خلاف ڈرا سیریز بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں