لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور اے ایف سی کے زیر اہتمام پاکستان پریمیئیرلیگ رواں سال اگست میں منعقدہو گی جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ میںکے الیکٹرک اپنے اعزاز کا دفاع کریگی جبکہ دیگر ٹیموں میں پاکستان آرمی ، ایئر فورس، واپڈا،کے آر ایل ،نیشنل بنک ،مسلم فٹ بال کلب چمن،کراچی پورٹ ٹرسٹ،افغان فٹ بال کلب چمن ، نیوی اوربلوچ فٹ بال کلب نوشکی شامل ہیں۔ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 132 میچز کھیلے جائیں ۔ پی ایف ایف کے منیجر کلب ڈویلپمنٹ شاہد کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس سال ہونے والا ایونٹ ماضی کی نسبت مختلف اور دلچسپ ہوگا۔ پاکستان فٹبال کی تاریخ مین پہلی مرتبہ کوئی کمپنی ایونٹ کو سپانسر کر رہی ہے جس سے گراس روٹ پر ٹورنامنٹ کو فروغ ملے گا فٹبال پریمیئر لیگ کی ترقی کے لئے فی الوقت دو کمپینوں نے پی ایف ایف سے معاہدہ کیا ہے۔
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ اگست میں ہو گی
May 13, 2015