سپر ایٹ ٹی ٹونٹی : فیصل آبا د نے ملتان کو 7رنز سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولوز نے ملتان ٹائیگرز کو شکست دیدی۔ فیصل آباد وولوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ۔ بلال شاہ 32‘ فرخ شہزاد25‘آصف علی ایک ‘خرم شہزاد 29‘جہانداد خان سات‘محمد سلمان 14رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان مصباح الحق 67رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ انہوں نے 27گیندوں کاسامنا کیا اور پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگائے ۔عامر یامین ‘محمد علی اور نوید یاسین نے ایک ایک جبکہ ماجد علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان ٹائیگر ز نے چھ وکٹوں پر 139رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی ۔نوید یاسین67‘ احمد رشید 15‘عمار علی14 بابر علی ایک ‘آفتاب نیازی 25‘گلریز صدف تین ‘عامر یامین پانچ‘رنز بنا کر نمایاں رہے۔محمد طلحہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا۔مصباح الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کراچی ڈولفنز اور لاہور لائنز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...