دورہ پاکستان ، زمبابوے کے16 رکنی سکواڈ کا اعلان، قذافی سٹیڈیم میں پچز کی تیاری شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس )زمبابوے نے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔مارچ 2009 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی۔فیڈریشن برائے انٹرنیشنل کرکٹ ایسوی ایشنزکی جانب سے سیکورٹی تنبیہ کے باوجود زمبابوے ٹیم 22 مئی سے دورہ شروع کرے گی۔گزشتہ ہفتے زمبابوے کرکٹ کے وفد نے لاہور کا دورہ کرتے ہوئے مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا۔ زمبابوے کے سکواڈ میں ایلٹن چیگمبورا (کپتان)، سکندر رضا بٹ، چمونوروا شبھابھا، چارلس کوونٹری، گرایم کریمر، کریگ ایروائن، روئے کائی، ہملٹن ماساکاڈزا، کرسٹوفر پوفو، توانڈا موپاروا، رچرڈمنڈ متمبامی، تنیش پنیانگرا، وسی موزی سبندا، پراسپر اٹسایا، برائن وٹوری، سین ویلئمز۔زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قذافی سٹیڈیم کی پچز کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے پانچ میچز کے لیے پانچ وکٹیں تیار ہوں گی جنہیں حتمی شکل چند روز میں دے دی جائے گی۔ مہمان ٹیم انیس مئی کو لاہور پہنچے گی جبکہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ بائیس مئی کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...