اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے گاڑی نکالنے کی اجازت نہ دینے پر پولیس اہلکار کو کھری کھری سنا دیں اور کہا بھاڑ میں جائے وی آئی پی موومنٹ،ہم نہیں مانتے اس وی آئی پی موومنٹ کو، شیریں مزاری جوڈیشل کمشن کی کارروائی سے فارغ ہوکر سپریم کورٹ سے باہر آئیں تو ان کے ڈرائیور نے بتایا پولیس حکام وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے گاڑی پارکنگ سے باہر نہیں آنے دے رہے جس پر شیریں مزاری غصے میں آگئی اور زبردستی گاڑی پارکنگ سے باہر نکلوائی اور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئیں۔
بھاڑ میں جائے وی آئی پی موومنٹ، ہم نہیں مانتے، شیریں مزاری پولیس اہلکار پر برہم
May 13, 2015