اسلام آباد: چودھری نثار کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر سے وزیرستان کا مشکوک شخص گرفتار

May 13, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مشکوک شخص کچھ عرصے سے وزیر داخلہ کے گھر کے سامنے ہوٹل میں  رہ رہا تھا، گرفتار شخص کا تعلق وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے، تحقیقاتی اداروں نے گرفتار  شخص سے تفتیش شروع کر دی۔ 

مزیدخبریں