راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ناروے اور فلپائن کے سفارتخانوں کا دورہ کیا اور سانحہ نلتر میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفارتخانوں کا بھی دورہ کیا اور ملائیشیا، انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ جنرل راحیل شریف نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔ انہوں نے لکھا کہ غم کی گھڑی میں برادر ملکوں کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
غم کی گھڑی میں برادر ملکوں کے ساتھ کھڑے ہیں: آرمی چیف
May 13, 2015