ڈنمارک میں مسلمان طالبہ کو حرام گوشت کھلانے پر سکول کو جرمانہ

کوپن ہیگن(آئی این پی )یورپی ملک ڈنمارک کی ایک عدالت نے ایک مسلم خاتون کو کورس کے حصے کے طور پر خنزیر کا گوشت کھلانے والے فن طباخی سکھانے والے سکول کو جرمانہ کردیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے قصبے ہولستیبرو کے فن طباخی کے سکول کی لیبائی نژاد 24 سالہ طالبہ کو دیگر طلباء وطالبات کی طرح ہی ان کے تیار کردہ کھانے کا کہا جاتا ہے۔مگر ان کھانوں میں خنزیر کا گوشت شامل تھا جو کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کے لئے حرام قرار دیا گیا ہے. اس وجہ سے طالبہ نے یہ کھانا کھانے سے انکار کردیا۔عدالت نے طالبہ کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر تعصب دکھائے جانے کی شکایت کے بعد سکول کو 40 ہزار ڈینش کرونز (چھ لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ کیا۔مسلمان طالبہ کے مطابق اسے آگاہ کیا گیا تھا کہ خنزیر کا گوشت اور شراب کھانے میں استعمال کی جائیگی مگر انہیں اس بات کی اطلاع نہیں دی گئی تھی کہ تیار شدہ کھانوں کو چکھنا لازمی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...