ایبٹ آباد (آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر اسلام کا اہم رکن یٰسین حراست میں لے لیا ۔ خیبرپی کے حکومت کی طرف سے ملزم کے سر پر انعامی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ ملزم کا تعلق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل سے ہے ۔ ملزم کے ٹھکانے سے اسلحہ بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے مزید تفتیش کے لئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ایبٹ آباد سے کالعدم لشکر اسلام کا اہم رکن یٰسین گرفتار
May 13, 2015