لاہور (خصوصی نامہ نگار)مخدوم الاولیاء حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار اقدس کے زیر سایہ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ ہجویریہ کی سالانہ تقریب سعید بسلسلہ ختم بخاری شریف، دستار فضیلت و تقسیم اسناد 14مئی بروز جمعرات 10:00بجے دن جامعہ ہجویریہ مرکز معارف اولیاء داتا دربار کمپلیکس لاہور میں ہو رہی ہے جس کی صدارت وزیر اوقاف میاں عطاء محمد مانیکا کرینگے۔