اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ سانحہ کراچی کےبعد وزیراعلی سندھ کو واپس کراچی بھجوادیاانکا کہنا تھا کہ کراچی واقعے پرسب افسردہ ہیں،دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتےہیں،دہشتگردوں نے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے محب وطن کمیونٹی کو نشانہ بنایاوزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ دہشتگرد ملک میں انتشار پھیلانے اورہمیں آپس میں لڑانے کی سازش کررہےہیںاجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں سےمختلف امور پرمشاورت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشاورت کرکے خوشی ملتی ہے،اہم موضوعات پرمشاوت ہماری روایت بننی چاہیے۔
سانحہ کراچی افسوسناک واقعہ ہے،دہشتگرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتےہیں جس کیلئے انہوں نے محب وطن کمیونٹی کو نشانہ بنایا: نوازشریف
May 13, 2015 | 15:18