کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتےہیں، یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا،حملےمیں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتےہیں،،انکا کہنا تھاکہ بس پرفائرنگ کرنےوالے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعلی سندھ نےحملے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کوپانچ پانچ لاکھ جبکہ زخمی افراد کیلئے دو، دو لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا، کراچی شہر میں قیام امن کے حوالے سے گفتگو میں وزیراعلی کا کہنا تھاکہ کراچی میں اغوا برائے تاوان اوردیگر وارداتوں میں نماٰیاں کمی آئی ہے،شہرمیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔