پاکستان خطرناک ساتھی: نیو یارک ٹائمز ڈبل گیم کا الزام تکلیف دہ ہے: پاکستانی سفیر

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اخبار نے پاکستان کو امریکہ کا خطرناک ساتھی قرار دے دیا۔ امریکی اخبار ’’دی نیو یارک ٹائمز‘‘ نے جنرل جان نکولس کی افغان جنگ پر رپورٹ لیک کر دی۔ رپورٹ میں اوباما کی افغان پالیسی پر تنقید کی گئی ہے، امریکی اخبار نے الزام لگایا افغان جنگ میں طوالت کا سبب پاکستان ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے نیو یارک ٹائمز کے اداریئے پر جوابی خط میں کہا ہے پاکستان افغانستان میں جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہے پاکستان پر ڈبل گیم اور دوغلے پن کا الزام تکلیف دہ ہے افغانستان میں درپیش مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا افغانستان کا مسئلہ عالمی برادری کی اجتماعی ناکامیوں کا نتیجہ ہے پڑوسی ملک میں امریکی مداخلت سے پاکستان کو بھارتی قیمت چکانا پڑی یہ پاکستانی فوج تھی جس نے طالبان کی کمر توڑی پاکستان امریکہ اور اتحادی افواج کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہا ہے بہتر ہوتا افغان مہاجرین اور سرحدوں کے انتظام پر بات کی جاتی پاکستان افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھا رہا، ہم افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...