الطاف نے دستبرداری کا اعلان کیا نہ فاروق ستار کو قیادت دی: مصطفی عزیز آبادی

May 13, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی عزیز آبادی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ قائد متحدہ الطاف حسین نے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا۔ ایم کیو ایم قائد نے صرف اپنے جذبات کا کارکنوں کے سامنے اظہار کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا تھا کہ کیا قیادت چھوڑ دوں اور اسے فاروق ستار کے حوالے کر دوں؟

مزیدخبریں