لاہور (پ ر) ماہر تعلیم‘ صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر عابدہ رحمان خان نے لاہور لیڈز یونیورسٹی میں بطور چیئرمین شعبہ ابلاغیات جوائن کر لیا۔ اپنے اعزاز میںاستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عابدہ رحمان نے کہا کہ آج کی صحافت بہت چیلنجنگ ہے۔ تقریب میں سینئر فیکلٹی ممبران ذیشان ضیغم‘ ڈاکٹر افرائ‘ عباس رشید بٹ‘ بریرا فیصل‘ کوارڈینیٹر محمد تنویر اور میاں جاوید سمیت شعبہ ابلاغیات کے کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔