کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بھارت میں جائیداد ثابت ہو جائے تو ایک ملین روپے تحفہ دوں گا۔ ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج اور پناہ دینے کے معاملے کی جمعرات کو سماعت ہوئی۔ عدالت نے غائب ہونے والے 9 بل کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔ دوران سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کی جانبداری ثابت نہیں ہوئی ہے۔ یہ معاملہ ٹرائل کے دوران دیکھا جائے گا۔
ڈاکٹر عاصم کیس: غائب ہونے والے 9 بل ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت
May 13, 2016