پشاورفائرنگ ٹریفک انسپکڑ جاں بحق :بولان بارودی سرنگ کا دھماکہ 3 افراد زخمی

May 13, 2016

پشاور + سبی (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) پشاور کے علاقے آفریدی آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔ بولان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ٹریفک پولیس کا اہلکار آفتاب خان گھر سے ڈیوٹی پر جارہا تھا عیسٰی خیل جنازہ گاہ کے قریب دورہ روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد ہوگئے۔ ٹریفک پولیس اہلکار آفتاب گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ سب انسپکٹر کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی دی گئی۔ علاوہ ازیں سی ٹی ڈی نے 2 مختلف کارروائیوں میں دہشت گرد کے سہولت کار کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے سوال کے علاقے کبل گرام میں کارروائی کے دوران دہشت گرد کے سہولت کار خان محمد کو گرفتار کر لیا یہ گرفتاری پہلے سے گرفتار دہشت گرد صالح محمد کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب شانگلہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران 10 کلوگرام بارودی مواد ار اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد اور اسلحہ شانگلہ میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔ علاوہ ازیں سوات میں رمضان المبارک کے دوران تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف افغان دہشت گرد گروہ کو پکڑ لیا گیا۔ بولان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بولان کے علاقے میں اعظم خان نامی شخص اپنے بیٹے اور ایک ساتھی کے ہمرا جا رہا تھا ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر آگیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی آواز سن کر لیویز حکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈھاڈر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تینوں کی حالت شدید تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لیویز اہلکاروں نے جائے حادثہ سے شواہد جمع کرنے شروع کردیئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزیدخبریں