اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ لاجز میں دیوہیکل چوہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو پریشان کر دیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ مسرت رفیق میر کو چوہے کے کاٹنے کا انکشاف، پانچ انجکشن لگوانا پڑ گئے۔ ارکان پارلیمنٹ کی سرکاری رہائش گاہ پارلیمنٹ لاجز میں بڑے بڑے چوہوں نے سب کو پریشان کر رکھا ہے۔ چوہوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے سب کو پریشانی لاحق ہے چوہے نہ صرف انسانوں کو کاٹ رہے ہیں بلکہ دیگر اشیاء کو بھی کتر کتر کر خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا صرف انہیں ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں دیگر پارلیمنٹیرینز کے بچوں کو بھی چوہوں نے کاٹا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پارلیمنٹ ہائوس میں چوہوں کے بجلی کی تاریں کترنے کے باعث دو کمروں کو آگ لگ گئی تھی جس سے کمرے اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔
پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بھرمار مسرت رفیق مہر کو کاٹ لیا، 5 انجکشن لگوانا پڑے
May 13, 2016