لاہور (کامرس رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کا سامنا ہے گزشتہ روز میو ہسپتال میں وینٹی لیٹرز نہ ملنے کے باعث 3 مریض سسک سسک کر دم توڑ گئے ایک ہی وارڈ میں تینوں مریضوں نے دم توڑا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال کی نارتھ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج تین مریضوں کو وینٹی لیٹرز دستیاب نہ ہو سکے۔ جس کے باعث آئی سی یو میں زیر علاج راحت دم توڑ گیا جبکہ وارڈ میں موجود مزید دو مریض وینٹی لیٹرز نہ ملنے پر چل بسے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے تین مریضوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا کہا گیا لیکن بد قسمتی سے وینٹی لیٹرز نہ مل سکے رات بھر مریضوں کو ایمبوبیگ کے ذریعے سانس فراہم کی جاتی ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق نارتھ میڈیکل وارڈ میں ایک بھی وینٹی لیٹر موجود نہیں ہے جبکہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
وینٹی لیٹر نہ ملنے پر میو ہسپتال میں 3 مریض دم توڑگئے
May 13, 2016