خلق خدا کے کام آناعبادت ہے سفیر پاکستان

حکومت پاکستان کی طرف سے خدمت خلق کے صلہ میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے یو اے ای میں مقیم حاجی دراز خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حاجی دراز خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام پاک خیبر ونگ نے کیا تھا۔ تقریب ہذا میں سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات آصف درانی، قائم مقام قونصل جنرل، قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی، رانا ثمر جاوید، ویلفیئر قونصلر ڈاکٹر ریاض لانگ، ہارون ملک اور پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان کے علاوہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، راجہ محمد سرفراز، ممتاز یوسف، پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے صدر حاجی میسر حسن، عزیز اللہ خان، پرنس اقبال، غازی مرجان، حاجی محمد شریف آفریدی، شاہ سوار خان، عبدالکریم آفریدی، حمید خٹک، ایمل خان، شاہد خان، عمر بلوچ، خلیل بونیری، عبدالوحید پال، حاجی محمد نواز اور پاکستانی کمیونٹی کی متعدد خواتین و حضرات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تقریر کرتے ہوئے سماجی کارکن حاجی دراز کے جذبہ خدمت خلق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی دراز خان ایک طویل عرصہ سے بلاتفریق سب کے لئے فلاحی کام کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا ہے جبکہ آج کی یہ تقریب متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے حاجی دراز خان کو ان کی خدمات کے صلہ میں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے۔ اس تقریب اور حاجی دراز خان کی پذیرائی کا مقصد یہ بھی ہے کہ دوسرے لوگ بھی انسانی ہمدردی کے جذبہ کے ساتھ میدان عمل میں آئیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کام آئیں اور ان کی مشکلات کم کرنے کے صلہ میں اپنا رول ادا کریں۔ اس موقع پر پاک خیبر ونگ کی طرف سے حاجی دراز خان کی تاجپوشی کی گئی جبکہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے حاجی دراز خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران حاجی دراز خان نے کہا کہ خدمت خلق کسی لالچ کے بغیر محض انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کی جائے تو یہ نیکی ضائع نہیں جاتی بلکہ اللہ تعالیٰ اس کا بھرپور صلہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز، پاک خیبر ونگ کی طرف سے تاجپوشی اور پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے شیلڈ کا ملنا ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...