پشاور کےباشعور عوام نے منفی سیاست اورنیاخیبرپختونخوا بنانے کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے: نوازشریف

May 13, 2016 | 15:16

ویب ڈیسک

وزیراعظم میاں نوازشریف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کےحلقہ پی کے آٹھ پشاور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کےامیدوار ارباب وسیم حیات کو کامیابی پرمبارک باد دی. ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کااظہار ہے.پشاور کے باشعورعوام نے ترقی کےایجنڈے کے حق میں ووٹ دیااور کھوکھلے نعرے لگانے والوں اورمنفی سیاست کومسترد کر دیا ہے.وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کو روشن صوبہ بنانے کے عزم کااظہار بھی کیا.

مزیدخبریں