سپریم کورٹ نے این اے ایک سو چھہتر سے مسلم لیگ ن کے سلطان محمود ہنجرا کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

May 13, 2016 | 15:31

ویب ڈیسک

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سلطان محمو د ہنجرہ کی رکنیت بحال کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے این اے ایک سو چھہتر مظفر گڑھ سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگ کے ایم این اے سلطان محمود ہنجرہ کی رکنیت بحال کردی۔
سلطان محمود ہنجرہ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے کامیاب قرار پائے تھے۔ مخالف امیدوارغلام مصطفیٰ کھر نے سلطان محمود کی جیت کا نوٹیفکیشن الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں اور وہ اس حوالے سے صادق اور آمین نہیں رہے۔ الیکشن ٹریبونل نے انیس جولائی دوہزار چودہ کو سلطان محمود ہنجرہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ۔
سلطان محمود ہنجرہ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں