نوشہرہ (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفادات کے امور پر اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ چین جاتے ہوئے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے حمایت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مغربی روٹ پر ان کے صوبہ کے تحفظات طے پا گئے ہیں اور اس کے بارے میں کوئی خدشات نہیں ہیں۔ انہوں نے سی پیک کو ایک بہت بڑا منصوبہ قرار دیا جو دیگر کے علاوہ مواصلاتی روابط کو بہتر بنا کر خطہ کی خوشحالی کو یقینی بنانے کا حامل ہے۔