سکھر(آن لائن)سانحہ بارہ مئی کراچی کے خلاف سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے وکلاء سندھ بار کونسل کی اپیل پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرکے سیشن کورٹ کے احاطے میں شفقت رحیم راجپوت , قربان کلوڑو دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے اور نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دورے میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیل کرمعصوم بے گناہ شہریوں ,کو قتل اور وکلاء کو زندہ جلادیا گیا تھا تاہم آج تک کسی ایک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور کیس کو سرد خانے کی نظر کردیا گیا ہے وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کی سازش کو بے نقاب کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔
سانحہ12مئی
سانحہ بارہ مئی کے خلاف سندھ بھر میں وکلاء کاعدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
May 13, 2017