واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ کے سینئر نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈینیل کوٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے، پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر دہشت گردوں کی نظر ہے، پاکستان کی دہشت گرد تنظیم بھارت اور افغانستان پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے سینئر امریکی انٹیلی جنس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور آئی ایس آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں سے جوہری ہتھیاروں کو خطرہ ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے بگڑتے بھارت و پاکستان تعلقات کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر اس سال اس کی سرحد پر سے کوئی بڑا حملہ ہوتا ہے تو تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے ایک سماعت کے دوران ممبران پارلیمنٹ کو بتایا بھارت مخالف دہشت گردوں کو ملنے والے تعاون کو بند کرا پانے میں پاکستان پوری طرح ناکام نظر آتا ہے۔ اس پالیسی کے خلاف نئی دہلی کی بڑھتی عدم برداشت کے ساتھ ساتھ سرحد پار سے جنوری 2016 میں پٹھان کوٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی جانچ میں کوئی پیش رفت نہ ہونے سے 2016 سے دو طرفہ تعلقات میں کمی آنے لگی تھی۔ کوٹس نے کہا 2016 میں دہشت گردوں کے پاکستان پار کر کے بھارت آنے اور دو بڑے حملوں کو انجام دینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی آگاہ کیا دہشت گردوں کے ہاتھ جوہری ہتھیار لگ سکتے ہیں۔ امریکی افسر کا مزید کہنا تھا اسلام آباد دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر دہشت گردوں کی نظر ہے۔
اسلام آباد دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام رہا: سینئر امریکی انٹیلی جنس افسر
May 13, 2017