وقف املاک بورڈ میں 1870 ملین روپے کا گھپلا، نیب نے 2 مرکزی ملزم گرفتار کرلئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہورنے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں ہونے والی 1870 ملین کے گھپلے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان چوہدری محمد علی اور چوہدری محمد عمران کو گرفتار کرلیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم چوہدری محمد علی متروکہ وقف املاک بورڈ میں وائس چیئر مین (گریڈ 20) کے عہدے پر فائز رہا اور آصف ہاشمی کا قریبی ساتھی تھا جس کو نیب لاہور نے عسکری 10 سے گرفتار کیا۔ ملزم کے دوران ملازمت 200 ملین روپے کی کرپشن ہوئی شریک ملزم چوہدری محمد علی ایم ایس ہائی لنکس پرائیویٹ کمپنی کا 5% کا شئیر ہولڈر تھا۔ ملزم کی گرفتاری شالیمار ٹائون سے عمل میں لائی گئی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے نیب کو مطلوب تھا۔ نیب لاہور نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے احتساب عدالت سے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن