لاہور+فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نیجو ہر ٹائو ن کے علا قے میںجاوید شا ہ کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لا کھ مالیت ،گلشن راوی میںنصیر کے گھر سے 5 لا کھ مالیت ،برکی میںسعیدکے گھر سے4 لاکھ مالیت ، اسلا م پو رہ میں یو سف کے گھرسے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،جنو بی چھا ئو نی میںسہیل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2 لا کھ20 ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں 8 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔کوٹ لکھپت میں چار نقاب پوش ڈاکو ایک سٹور میں داخل ہوئے۔ گاہکوں اور عملے کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور 3لاکھ کی نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ڈاکوپندرہ منٹ تک سٹور میں واردات کرتے رہے مگر اس دوران کوئی بھی پولیس وہاں پر نہ پہنچی ۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔چوروں نے شا ہد رہ میں سے رضا،ہڈ یا رہ میں سے کا شف کی گاڑیاں جبکہ نو اب ٹا ئو ن میں سے شا کر،نو اں کو ٹ میںعا مر،با غبا نپو رہ میںسر ور،مستی گیٹ میںیا سر،ستو کتلہ میں سے شا ہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ دریں اثناء کالا خطائی روڈ کی آبادی بائیواں میں ڈاکوئوں نے محمد اعظم کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات نقدی دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ چور شاہد اقبال کے آفس میں داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے تاجر اشفاق کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقد رقم چھین کر لے گئے۔ نامعلوم چوروں نے رحمت کے گھر میںداخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔