لاہور (کلچر ل رپورٹر) تین ہزارسے زائد نغمات کی دھنیں تخلیق کرنے والے معروف موسیقار وجاہت عطرے کو فالج کے بعد دل کا اٹیک ہوگیا۔وجاہت عطرے 22اپریل کو فالج کے حملے کا شکار ہونے کے باعث علامہ اقبال ٹائون کے ایک پرائیوٹ ہسپتال داخل کرایا تھا جہاں علاج کے بعد ان کی حالت کچھ بہترہوگئی تھی۔ تین روزقبل جناح ہسپتال منتقل کردیا تھاتاہم گزشتہ روزانہیں دل کااٹیک بھی ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔