پارا چنار(صباح نیوز+آن لائن) کرم ایجنسی میں افغانستان کے صوبہ خوست سے فرنٹیئر کانسٹیبلری(ایف سی)چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں 2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغانستان سے آنے والی بارود سے بھری گاڑی تباہ ہو گئی‘ 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمی اہلکاروں کی شناخت سپاہی لقمان حیدر اور سلیمان کے نام سے ہوئی۔پولیٹیکل انتظامیہ کا مزید بتانا تھا افغان سرحد کے قریب دیوار تعمیر کرنے پر افغان فورسز نے فائرنگ کی جس کے بعد ایف سی اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔دریں اثنا افغانستان سے بارود کی بھری گاڑی کرم ایجنسی میں لیویز اہلکاروں کی فائرنگ سے تباہ کردی گئی، جبکہ گاڑی میںسوار 2دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے صوبہ پکتیا سے بارود کی بھری گاڑی کرم ایجنسی میں داخل ہورہی تھی تو نیشنل بارڈر پر موجود ایف سی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی نہ رکنے پر ایف سی اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بارود سے بھری گاڑی زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار2دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔
کرم ایجنسی فائرنگ