پاکستان میں مقیم فلسطینی طلبا‘ سول سوسائٹی کا اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرہ

اسلام آباد (صباح نیوز) اسرائیل کی جیل میں قید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں مقیم فلسطینیوں اور پاکستانیوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جیل میں فلسطینیوں کے اوپر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس پر قیدیوں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے ۔ آج کا مظاہرہ ان کے ساتھ اظہاریکجہتی اور عالمی برادری کی توجہ ان کی طرف دلانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ عالمی برادری کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...