پاکستانی فزیشن ڈاکٹر آصف محمود کیلیفورنیا کی گورنر شپ کی دوڑ میں شامل

اسلام آباد (آئی این پی)امریکن پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پی اے سی) نے کیلی فورنیا میں گورنر کے انتخاب کی دوڑ میں حصہ لینے کیلئے اپنے نمائندے کا اعلان کر دیا، اے پی پی اے سی کی جانب سے مشہور پاکستانی فزیشن ڈاکٹر آصف محمودکا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اے پی پی اے سی کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے ڈاکٹر آصف محمود کا نام تجویز کیا جس پر تمام شرکاء نے ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر آصف محمود نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ امریکہ میں مسلمان کمیونٹی کے جائز حقوق کے دفاع کے لئے خود کو وقف کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن